کوئٹہ ( پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان مابت کاکا نے کہاہے کہ آج صبح 9بجے پشین بازار میں پارٹی کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ عام موجودہ گھمبیر صورتحال ،صوبے بھر بالخصوص ضلع پشین میں ناگفتہ بہ صورتحال،اغواء برائے تاوان ،ٹارگٹ کلنگ ،بیڈ گورننس کیخلاف اہمیت کا حامل ہوگا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پشتونخوا وطن چار سوں خطرات میں گھراہواہے وسائل پر دسترس نہ ہونے ،پروردہ اوربالادست قوتوں کے استحصالی پالیسیوں کے نتیجے میں انہیں آج بقاء کا مسئلہ درپیش ہوچکا چار عشروں سے غنبروں کے مفادات کے ٹکرائو کی وجہ سے پشتونخوا وطن کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جبکہ ملک کے اندر بھی غیر منصفانہ طرز عمل کی وجہ سے معاشی ومعاشرتی طور پر بھی انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچارہیں پشتونوں کے زراعت کو بڑے منظم انداز میں تباہ وبرباد اور معدنی وسائل دوسروں کے دسترس میں ہے ،سی پیک مغربی روٹ پر پشتونوں کو ان کے ثمرات سے محروم کردیاگیا،صحت ،تعلیم کے سہولیات ناپید اور پینے کے پانی تک میسر نہیں ،امن وامان کی خراب صورتحال سے عوام الناس ذہنی تنائو کاشکار ہوگئے جبکہ حکومت اور اس میں شامل جماعتیں ان مذکورہ بالا مسائل سے چشم پوشی اور ذاتی سیاسی مفادات کو اولیت دیکر قومی خیانت کے مرتکب ہورہے ہیں گزشتہ انتخابات میں پشتونوں سے کئے گئے وعدوں پر ایک فیصد بھی عملدرآمد نہ ہوسکا بلکہ مزید پستی اور غربت کاشکار ہوکر اجیرن زندگی گزارنے پر مجبورہیں انہوں نے کہاکہ کل پشین بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جلسہ عام موجودہ کرپٹ ،نااہل حکمرانوں ،حکومتی مشینری اور سماج دشمن عناصر کیخلاف سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے پارٹی کارکن اور ضلع پشین کے عوام جلسہ عام میں بھرپورشرکت کرکے موجودہ گھمبیر صورتحال سے نجات دلائیں۔