• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دے دی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھ کر 100 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔ 

1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ 1800 سی سی تک نئی، پرانی ہائیبرڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید