• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول کا وزیراعظم، وزیر داخلہ سے رابطہ، حیدرآباد کے دورے کی درخواست

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کیا ہے۔

دوران گفتگو خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے حیدرآباد کا دورہ کرنے کی درخواست کی۔

خالد مقبول نے کہا کہ وزیراعظم حیدرآباد سانحے میں شہید اور زخمیوں کی داد رسی کے لیے حیدرآباد کا دورہ کریں اور واقعے کے متاثرین کےلیے معاوضے کا اعلان بھی کریں۔

اس موقع پر خالد مقبول نے وزیراعظم سے کراچی کے حالات اور اسٹریٹ کرائم کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں شہر کے قابل نوجوانوں کو بلااشتعال قتل کیا جارہا ہے، وزیراعظم اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کو فوری کراچی بھیجیں۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے بیرون ملک سے واپس آکر ملنے کی یقین دہانی کرائی۔

قومی خبریں سے مزید