• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ٹویٹ کیس: بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن سے ایف آئی اے کی تحقیقات

رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوز
رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوز

بانیٔ پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن ایف آئی اے آفس میں پیش ہو گئے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن سے ایف آئی اے نے تحقیقات کی۔

بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے ہمراہ وکیل خالد یوسف ایف آئی اے کے دفتر میں موجود تھے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کا انکوائری روم میں بیان ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے بعد بیرسٹر گوہر نے ایف آئی اے کو سوالات کے جوابات دیے۔

بیرسٹر گوہر کے بعد رؤف حسن کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کیس میں ایف آئی اے نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو آج طلب کیا ہے۔

دوسری جانب اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی جانب سے ایف آئی اے کو نوٹس کا تحریری جواب بھجوایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید