• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کا ناگاساکی ایٹمی حملے کی تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

مئیر شیرو سوزوکی(تصویر سوشل میڈیا)۔
مئیر شیرو سوزوکی(تصویر سوشل میڈیا)۔

جاپان کے شہر ناگاساکی میں ایٹمی حملے کی سالانہ تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ناگاساکی سے عرب میڈیا کے مطابق شہر کے مئیر شیرو سوزوکی نے اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت نے تقریب میں اسرائیل کی شرکت کا دعوت نامہ روک دیا ہے۔ 

مئیر نے کہا کہ دعوت نامے کے بجائے جاپان میں اسرائیلی سفیر کو غزہ جنگ روکنے کےلیے خط ارسال کیا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ تقریب میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کےلیے کیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق شہری حکومت نے جاپان میں فلسطینی نمائندے کو تقریب کا دعوت نامہ ارسال کر دیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ناگاساکی شہری حکومت کے اقدام پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ 

ناگاساکی کی سالانہ یادگاری تقریب میں 154 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکا نے9 اگست 1945 کو ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا جس سے 74 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید