• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: آندھی سے مکانوں کی دیواریں گر گئیں، 10 زخمی، شیخوپورہ میں 1 شخص جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی چلنے کے ساتھ بارش بھی برس پڑی، سرگودھا میں آندھی سے مکانوں کی دیواریں گر گئیں، جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے، شیخو پورہ میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پنجاب میں لاہور سمیت کئی شہروں میں آندھی نے ماحول کو آلودہ کر دیا تاہم بوندا باندی سے گرد بیٹھ گئی اور گرمی کی شدت میں بھی کمی آ گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور ہلکی بارش کے باعث لیسکو کے 296 فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں شہر کا بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

شیخوپورہ  میں آندھی کے باعث بڑے سائز کا سائن بورڈ اڑتا ہوا زمین پر آگرا، جس سے سڑک پر موجود ایک شخص بری طرح زخمی ہوا، اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

جہانیاں اور شکر گڑھ میں آندھی کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، جبکہ میپکو ریجن میں تیز آندھی اور بارش سے 50 فیڈرز ٹرپ ہوئے، 132 کے وی کےگرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔

قصور، اوکاڑہ، ساہیوال اور شیخوپورہ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید