پشاور کے تھانہ پشتخرہ کے باہر خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ محفل موسیقی کے دوران پولیس کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔
مظاہرین نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں ہم پر ظلم کررہی ہیں، انہوں نے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ محفل موسیقی میں ہوائی فائرنگ اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس کارروائی پر خواجہ سرا مشتعل ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر خواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کیا۔