چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’پاکستان اسپیڈ‘ کا نام دے دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے کہا کہ آپ نے جیسے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا ویسے ہی پاکستان اسپیڈ نظر آنے لگی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گورننس کی بہتری، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے اقدامات کر رہے ہیں۔
چین کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دورے میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
وزیراعظم کو چین کے ٹیک اسٹارٹ اپ کلچر، جدید ماحول اور جدید تحقیق پر بریفنگ دی گئی، چیئرمین پاور چائنا سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ متبادل توانائی کا نظام مضبوط کرنا اولین ترجیح ہے، متبادل توانائی سے متعلق سرمایہ کاری کی بڑی استعداد ہے۔
چیئرمین پاور چائنا نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کی تیز رفتار تعمیر اور معیار کو سراہا، وزیرِ اعظم نے چائنا ناردرن انڈسٹری کے چیئرمین کو کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین نے بھی ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ایم ایل ون اپ گریڈیشن پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔