سوات کے علاقے بحرین میں بلدیاتی عملے کی گاڑی سے زندہ کتے کو باندھ کر گھسیٹنےکا واقعہ پیش آیا ہے، واقعہ کی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
ویڈیو وائرل ہونےکے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے میونسپل افسر اور چار ملازمین کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے پر ٹی ایم او بحرین کو معطل کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق ٹی ایم او افضل خان کے خلاف چارج شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔
بحرین میں آوارہ کتے کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔