مہاجر ثقافت کا دن آج منایا جا رہا ہے، کلچرڈے پر مرکزی تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس کراچی میں کیا گیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیوایم ملک میں سب اکائیوں کو جوڑ رہی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سب سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ثقافتی دن پر عہد کریں کہ پاکستان کو مل کر مضبوط کریں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت دشمنوں کے ساتھ ملکر پاکستان کامعاشی نقصان کررہی ہے جبکہ ہم ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ثقافتی دن پر عہد کریں کہ پاکستان کو مل کر مضبوط کریں گے۔