• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سیالکوٹ میں فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی نو گاڑیوں نے حصہ لیا فائر فائٹرز نے تقریباً پانچ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو کے مطابق ڈسکہ روڈ پر واقع فوم بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر فوراً فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر گئیں تاہم تیز آندھی کے باعث آگ نے فیکٹری کے دیگر حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تیز ہوا کے سبب آپریشن میں دشواری کا سامنا رہا جس کے بعد آپریشن میں مزید چار فائر بریگیڈ کی گاڑیاں شامل کی گئیں۔

پانچ گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نا ہوسکی آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید