• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ٹریل 5 سے ملنے والی طالب علم کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ ہلز سے مردہ حالت میں ملنے والے طالب علم طحہٰ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

15 سالہ طالب علم طحٰہ کی لاش گزشتہ دنوں مارگلہ کے ہائیکنگ ٹریل 5 سے ملی تھی، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مارگلہ ہلز پر گھومنے کیلئے گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ طحہٰ کے جسم پر کسی قسم کے تشدد اور زخم کے نشانات نہیں، طحہٰ کے جسم پر کسی قسم کے تیز دھار آلے کے نشانات بھی نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طحہٰ کے جسم کے نمونے پنجاب فارنزک لیب لاہور بھجوا دیے گئے، پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی طحہٰ کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

طالب علم طحہٰ کی موت کی وجہ ڈی ہائیڈریشن یا حرکت قلب بند ہونا ہوسکتی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طحہٰ کے جسم کے اعضا مکمل ٹھیک تھے۔

قومی خبریں سے مزید