• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان میں ذوالحجہ 1445ھ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ بروز پیر 17 جون کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ذوالحجہ  کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، کمیٹی کو پشاور سمیت مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جنہیں کمیٹی نے مستند قرار دیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو اور متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شرکت تھے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید