• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی کا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ملی سہولتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل سے ہٹ کر اضافی سہولتیں دی جا رہی ہیں، کیا جیل مینوئل میں کسی قیدی کو ایکسرسائز مشین، واک کیلئے گیلری فراہم کی جاتی ہے؟

نیر بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سہولتیں دی جا رہی ہیں کیا وہ جیل مینوئل کے مطابق ہیں؟  اڈیالہ جیل ہوم ڈپارٹمنٹ کے ماتحت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس لینا چاہیے اور سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہوم ڈپارٹمنٹ سے پوچھنا چاہیے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جیل مینوئل میں بی کلاس قیدیوں کیلئے یہ سہولتیں تو نہیں ہوتیں جو بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں، سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

قومی خبریں سے مزید