• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل

قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی گئی، کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پیر 10 جون کو طلب کرلیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت قومی اقتصادی کونسل قائم کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ قومی اقتصادی کونسل کے اراکین ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی قومی اقتصادی کونسل کے ممبر مقرر ہوں گے۔

وفاقی وزرا خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، احسن اقبال بھی کونسل کے ممبر،  ہوں گے۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور، وفاقی وزیر احد چیمہ خصوصی دعوت پر کونسل اجلاس میں شریک ہوسکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید