• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور شہری راجہ ریاض نے دائر کی۔

درخواست میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے خلاف ہے، ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔

ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی، قانون جلد بازی میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت بل قانون بن گیا ہے، قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید