• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز مسترد کردی، سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز تیار

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز مسترد کر کے سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز تیار کرلی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز ہے، سابق فاٹا کی ڈیولپمنٹ کیلئے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق سابق فاٹا میں کاروبار، فیکٹریوں پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی چھوٹ ہوگی، سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ معاشی حالات بہتر نہ ہونے کے باعث دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ 2023ء کے اختتام پر ختم ہوچکی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ حکومت نے سابق فاٹا کو مزید ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز تیار کی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق سابق فاٹا کی باؤنڈری پر چیک پوسٹ قائم کیے جانے کی بھی تجویز ہے، چیک پوسٹوں کے قیام سے ٹیکس فری مشینری ملک کے باقی حصوں میں نہیں لائی جاسکے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید