پرنس رحیم آغا خان نے ہنزہ کے علاقے نصیرآباد میں نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق ٹیکنالوجی پارک ایس سی او اور اے کے ایف کے اشتراک سے بنایا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہوگا، پارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی، تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت ہوگی۔
اس سے انٹر پرینیورشپ، ڈیجیٹل مہارتوں تک رسائی میں اضافہ ہوگا، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مرکزی حب کے طور پر کام کرےگا۔
سی ای او اے کے ایف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سافٹ ویئر کمپنیوں کا مرکز بننے کی بڑی صلاحیت ہے۔