• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کالا پل کے قریب بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو لوٹنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے ساتھیوں نے 2 روز قبل ڈیفنس فیز 1 میں ڈکیتی کی تھی، ملزم کا ایک ساتھی پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا تھا۔

راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اسامہ کے نام سے جبکہ فرار ڈکیت کی راجہ صداقت کے  نام سے ہوئی، فرار ڈاکو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے بینک کے اندر سے ساتھی ملزمان کو اطلاع دی تھی، ملزم اسد کو سی ٹی ڈی نے کچھ ماہ قبل بھی گرفتار کیا تھا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم اسد کوریئر کمپنی کی گاڑی سے موبائل فونز لوٹنے میں بھی ملوث ہے، جو حال ہی میں جیل سے واپس آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید