• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتکِ عزت بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے آنکھوں میں دھول جھونکی: ملک احمد خان بھچر

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر—فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہتکِ عزت بل منظور کرنے میں ڈرامے بازیاں کی گئیں، پیپلز پارٹی نے بل کے معاملے پر آنکھوں میں دھول جھونکی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہتکِ عزت بل کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پی ٹی آئی صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ملک احمد خان بھچر نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں سے متعلق سب نے دیکھ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتکِ عزت بل قانون بن گیا تھا، قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کر دیے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ہتکِ عزت بل 2024ء منظور کر لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید