• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل کھیلنے سے باز رہے،پرویز مشرف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل کھیلنے سے باز رہے۔ بھارت کے کشمیر پر قبضہ کرنے کے شوق کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ، عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر لابنگ کرے۔ مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عسکریت پسندی پر تشویش ہے۔ اس عمل کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین