• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی، زیرِ سماعت کیسز غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کی وجہ سے ان کی عدالت میں زیرِ سماعت کیسز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔

جسٹس شاہد بلال حسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر کیسز دوسری عدالتوں میں منتقل کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے خلاف درخواست پر بھی سماعت نہ ہو سکی، لاہور ہائی کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اس کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر یا گورنر کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کے سیکشن 57 میں ترمیم کر کے اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 کو کالعدم قرار دے۔

قومی خبریں سے مزید