گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور نئے ضم شدہ اضلاع کے معاملات پر اسٹیئرنگ کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں اسٹیئرنگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تشکیل دی گئی تینوں اسٹیئرنگ کمیٹیز کی صدارت مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ کریں گے۔
آزاد کشمیر پر بنائی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی میں وفاقی وزیر امیر مقام، پی پی رہنما راجا پرویز اشرف، سید خورشید شاہ، نوید قمر اور حنیف عباسی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی آئندہ بجٹ میں اصلاحی اقدامات پر اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی پی ایس ڈی پروگرام پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے بات کرے گی۔