• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات

تصویر، انٹرنیشنل میڈیا
تصویر، انٹرنیشنل میڈیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی اور جنگ کے بعد کے غزہ منصوبے سے متعلق بات چیت کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن نے غزہ تنازع کو خطے میں پھیلنے سے بچانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انٹونی بلنکن نے بتایا کہ امریکی صدر کا مجوزہ منصوبہ اسرائیل کی شمالی سرحد پر امن کی ضمانت ہوگا۔

بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ منصوبہ خطے کے ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے امکانات کو کھول دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید