پاکستان عالمی شہرت یافتہ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی سبسکرپشن کے سب سے سستے پیکجز رکھنے والا دُنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔
ویژیول کیپٹلسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں نیٹ فلکس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس سب سے سستی ہے جو کہ 2.82 ڈالرز یعنی تقریباََ 794 روپے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے بعد فہرست میں 3.38 ڈالرز ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ساتھ ترکیہ دوسرے، 3.57 ڈالرز ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ساتھ ارجنٹائن تیسرے، 3.88 ڈالرز ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ساتھ مصر چوتھے اور 4.88 ڈالرز ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ساتھ نائیجیریا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی ماہانہ سبسکرپشن فیس سوئٹزرلینڈ میں 21.48 ڈالرز ہے جبکہ ڈنمارک، گرین لینڈ، آئرلینڈ اور امریکا میں نیٹ فلکس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 16.46 ڈالرز سے 15.49 ڈالرز تک ہے۔