معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ترغیب دی۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی قدر کےلیے اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔ یہ ویڈیو لوریال پیرس کے اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف اسٹینڈ اپ ٹریننگ پروگرام کا حصہ تھی۔
ویڈیو میں ایشوریا نے کہا، "اسٹریٹ ہراسمنٹ سے کیسے نمٹا جائے؟ نظریں چرا کر؟ نہیں۔ مسئلے کو آنکھوں میں دیکھیں۔ اپنی قدر پر سمجھوتہ کبھی نہ کریں۔ خود پر شک نہ کریں۔ اپنی قدر کےلیے کھڑے ہوں۔ نہ اپنے لباس کو الزام دیں، نہ لپ اسٹک کو۔ اسٹریٹ ہراسمنٹ کبھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی۔"
ایشوریا رائے کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب انکی اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی خبریں زوروں پر ہیں۔
حالیہ دنوں میں ایشوریا نے اپنی بیٹی آرادھیا کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں بچن خاندان کے کسی فرد بشمول ابھیشیک کی غیر موجودگی نے ان افواہوں کو ہوا دی۔