• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفیکشن کے باعث میری دائیں آنکھ کی بینائی ضائع ہوگئی، ایلٹن جان کا انکشاف

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکار و گیت نگار ایلٹن جان نے انکشاف کیا ہے کہ اس برس جولائی میں آنکھوں کی انفیکشن کے باعث انکی دائیں آنکھ کی بینائی ضائع ہوگئی ہے۔ 

ایک میڈیا ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انھیں آنکھوں کا انفیکشن موسم گرما میں جنوبی فرانس میں تعطیلات گزارنے کے دوران لگا۔ 

1997 میں برطانوی شہزادی آنجہانی ڈیانا کے جنازے کے جلوس کے موقع پر سوگوار گیت گا کر عالمی شہرت حاصل کرنے والے 77 سالہ ایلٹن جان کا کہنا ہے کہ اس انفیکشن نے انھیں اس طرح قابو کیا کہ نہ تو میں کسی چیز کو دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی کچھ پڑھ سکتا ہوں۔

گو کہ وہ اس وقت روبہ صحت ہیں لیکن اپنے آئندہ آنے والے نئے البم کے بارے میں انھوں نے کہا کافی عرصہ سے کچھ نہیں کیا۔ 

تاہم انھوں نے اس امید اور عزم کا اظہار کیا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن اس وقت تو میں ایک جگہ ساکت ہوگیا ہوں، نہیں معلوم اسٹوڈیو میں جاکر ریکارڈنگ کیسے کروں۔

ان کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر ان کے ہم عصر سلیبریٹیز نے ان سے ہمدردی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جن میں فیشن آئیکون ڈوناٹیلا ورساچی، گلوکارہ نٹالی امبروگلیا، بیلی پورٹر، حنا وادنگہم اور دیگر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید