ہتک عزت قانون کے خلاف ایک اور درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
درخواست صدر پریس کلب ارشد انصاری اور صحافی طارق محمود نے دائر کی۔
ارشد انصاری اور طارق محمود کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے آئین کے برعکس ہتک عزت کا قانون منظور کیا، عدالت ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جعفر بن یار نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست گزار نے ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
درخواست میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا۔