• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرئع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فاٹا اور پاٹا کے ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ دینے کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کا سربراہ رانا ثناء اللّٰہ کو بنادیا ہے، کمیٹی کل دن 11 بجے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ کا معاملہ امیر مقام نے اٹھایا اور شہباز شریف سے درخواست کی کہ وزیراعظم صاحب مہربانی کر کے یہ ٹیکس چھوٹ ختم نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق امیر مقام نے مزید کہا کہ پچھلے سال بھی آپ نے ٹیکس چھوٹ میں توسیع کی منظوری دی تھی، فاٹا کے عوام نے پاکستان کے لیے اپنا لہو بہایا اور قربانیاں دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس کےنفاذ سے ضم شدہ اضلاع کے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید