وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کل اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے فنانس بل کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی۔