جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی سے رابطے کی تردید کردی۔
ایک بیان میں فضل الرحمان نے کہا کہ اڈیالہ جیل والے سے کوئی رابطہ نہیں، جب تحریک انصاف کے ساتھ کوئی پیشرفت ہوگی تو بتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ان کے خدشات اور نقصانات کا ازالہ کرنے والا کوئی نہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں آئندہ ایسا نہ ہو، اس کی یقین دہانی چاہتے ہیں، مسائل کے حل کے لیے وہ فوری نئے انتخابات چاہتے ہیں۔