• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور نے ضم اضلاع کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی بنائی کمیٹی پر کیا کہا؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضم اضلاع کے ترقیاتی کےلیے وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی پر ردعمل دیا ہے۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ زوم میٹنگ میں ضم اضلاع کے مسائل اور وعدے پورے نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے بقایاجات اور چیلجنز کے معاملات بھی اٹھائے، وفاقی حکومت کا کام ہے کہ وہ ضم اضلاع کے مسائل پر غور کرے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وفاق کو اپنی تشویش، نقطہ نظر اور تجاویز سے آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ضم اضلاع کےترقیاتی پروگرام کےلیے11 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی ہے۔

وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی بجٹ اورپی ایس ڈی پی سےمتعلق اقدامات اور اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرے گی۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، کمیٹی کو ضم اضلاع کےلیے وزیراعظم خصوصی پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر قانون آفتاب عالم کمیٹی میں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید