• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم سے متعلق فیصلے، قوم کو انتظار کرنا چاہیے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹیم سے متعلق فیصلوں کےلیے قوم کو انتظار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں محسن نقوی سے استفسار کیا گیا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد کیا فیصلے کیے جا رہے ہیں؟

اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی ٹیم میچز کھیل رہی ہے، قوم کو ٹیم سے متعلق فیصلوں کے لیے انتظار کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچز باقی ہیں، ٹورنامنٹ کا حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کو ابھی سپورٹ کی ضرورت ہے، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لے کر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سب لوگ دعا کر رہے ہیں کہ ٹیم آگے پہنچے، مشاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس متعلق مزید بات کرنا مناسب نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید