• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جے ڈیوائن براوو کا 21 سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیر

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈی جے ڈیوائن براوو کا 21 سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز کے اس اسٹار پلیئر نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا، ڈیوائن براوو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 631 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے انسٹاگرام پر کیا اور لکھا کہ ان کا جسم مزید تناؤ کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

براوو کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈی جے براوو اب مختلف لیگز میں مینٹور کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اپنے 21 سالہ کیریئر کے دوران ڈی جے براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 ٹیسٹ میچز میں 2200 رنز بنائے اور 86 وکٹیں لیں۔ 164 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 2968 رنز بنائے اور 199 شکار کیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 91 میچز کھیلے، جس میں 1255 رنز کے ساتھ 78 وکٹیں لیں۔

وہ اپنے پسندیدہ فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 631 وکٹیں لینے کا منفرد ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔ 40 سالہ کھلاڑی نے 2021 میں ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد کوچنگ بھی کی۔

 ڈیوائن براوو آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگ کے بولنگ کوچ بھی رہے، بعد میں افغانستان کے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بنے، ڈی جے براوو ویسٹ انڈیز کی 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

ڈی جے براوو میوزک کی دنیا میں بھی مقبول ہیں انہوں نے مشہور زمانہ گانا چیمپئن بھی گایا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید