• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز کپ: ایلیمنیٹر 2 بارش کے باعث منسوخ، مارخورز فائنل میں

تصویر بشکریہ، سوشل میڈیا پیج چیمپئنز کپ
تصویر بشکریہ، سوشل میڈیا پیج چیمپئنز کپ

چیمپیئنز ون ڈے کپ میں مارخورز اور لائنز کے درمیان ایلیمنیٹر ٹو فیصل آباد میں ہونے والی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

مارخورز کی ٹیم لیگ ٹیبل پر بہتر پوزیشن کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ گئی، ایونٹ کا فائنل اتوار کو پینتھرز اور مارخورز کے درمیان جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

فیصل آباد میں بارش اور پھر گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث مارخورز اور لائنز کے درمیان ہونے والا ایلیمنیٹر ٹو منسوخ کردیا گیا۔ میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا، مارخورز کی ٹیم لیگ ٹیبل پر بہتر پوزیشن کی بنیاد پر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔


فائنل میں اس کا مقابلہ اتوار کو پینتھرز سے ہوگا، چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید