• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے چیمپئنز ون ڈے کپ پر فیڈ بیک لے لیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے چیمپئنز ون ڈے کپ پر فیڈ بیک لے لیا۔

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ کے اعلیٰ عہدے داران کا اہم اجلاس ہوا، جس میں محسن نقوی نے چیمپئنز ون ڈے کپ پر فیڈ بیک لیا۔

دوران اجلاس پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کی سینئر لیڈرشپ سے پاکستان کے آنے والے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں پریذیڈنٹ ون ڈے کپ سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹس کی تیاری پربات بھی کی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید