• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ پر تنقید کردی، فاروق ستار نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ بڑے وڈیروں اور سرمایہ داروں پر ٹیکس لگنا چاہیے تھا، ٹیکس پر مزید ٹیکس لگانا ترقی نہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ یہ کسی طرح بھی عوام دوست بجٹ نہیں ہے، حکومت اپنا خسارہ کم کر لے یا عوام پر ظلم کم کرلے، دونوں کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی بجٹ کی مذمت کی ہے، لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں، خواتین اور کاشتکاروں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہیں تو بڑھ گئیں مگر معاشی سرگرمی نہیں ہوگی تو اس اعلان پر عمل درآمد ناممکن ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید