لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ڈاکٹر کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر کا سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی سے رابطہ ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر نے لڑکی کو جناح اسپتال کے ڈاکٹر کیفے میں بلایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ نواب ٹاؤن لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔