• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، وزیر داخلہ کا شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا، عوام سے ملے  اور  ان کی شکایات سن کر پولیس کو ہدایات دیں، ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ وہ اس طرح کے اچانک دورے کرتے رہیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار رات گئے عزیز بھٹی تھانے اچانک پہنچ گئے، انہوں نے تھانے کا روزنامچہ چیک کیا اور وہاں موجود ڈیوٹی آفیسر سے بریفنگ لی۔

ضیاءالحسن لنجار نے تھانے میں پرائیویٹ کپڑوں میں ملبوث اہلکاروں کی بازپرس کی، وزیر داخلہ نے تھانے میں موقع پر موجود افراد سے ملاقات کی اور پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دھانی کروائی، چیک باؤنس کی ایف آئی آر میں تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں، تھانے میں موجود مدعی نے وزیر داخلہ کو شکایت کی۔

ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو ہدایت کی کہ چیک باؤنس کی ایف آئی آر کے چیک ایبڈ بیلنس کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تھانوں میں تمام اہلکار وردی میں موجود ہوں، ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، شہر کے تھانوں کے اچانک دورے کرتا رہوں گا۔

وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے سعود آباد، ملیر سٹی اور ماڈل کالونی تھانے کا بھی دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے تینوں تھانوں کے روزنامچے چیک کئے۔

انہوں نے سعودآباد اور ملیر سٹی تھانے کے ہیڈ محرر کی معطلی کے احکامات دیے، وزیر داخلہ نے ایس ایچ او ملیر سٹی اور سعودآباد کو وارننگ دی۔دونوں تھانوں میں روزنامچے موجود نہیں تھے۔

وزیر داخلہ نے پولیس کو شہریوں کی شکایت کے ازالے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید