• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب تو بالی ووڈ میں ہر کوئی آؤٹ سائیڈر بننا چاہتا ہے، کارتیک آریان

کارتک آریان(تصویر سوشل میڈیا)۔
کارتک آریان(تصویر سوشل میڈیا)۔

بالی ووڈ اداکار کارتیک آریان کو اپنے کامیاب فلمی کیریئر کےلیے طویل راستہ طے کرنا پڑا ہے، وسطی بھارت کے شہر گوالیا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ اداکار جلد ہی بھارتی اولمپئین مرلی کانت پیٹکر کی زندگی پر بننے والی فلم چندو چیمپئن میں نظر آئیں گے۔ 

بالی ووڈ میں بطور آؤٹ سائیڈر کارتیک آریان نے حال ہی میں رنویر الہٰ بادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تو جو فلم فیملیز سے بھی تعلق رکھتے ہیں وہ بھی آؤٹ سائیڈر بننا چاہتے ہیں۔

میزبان نے جب کارتک سے پوچھا کہ انکے اپنے بچے ہوتے تو انھیں رشتہ داری کا فائدہ دینے کے بارے میں انکا کیا تصور ہوتا تو کارتک کا کہنا تھا کہ ابھی تو سب کو آؤٹ سائیڈر بننا ہے، جو بھی ہے وہ کوشش کرتے ہیں کہ آؤٹ سائیڈر ہی ہو۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ایک شخص جو ہمیشہ انڈسٹری کا حصہ رہا ہو اور جب وہ ایسے لوگوں سے ملتا ہے تاکہ انھیں اپنی صلاحیت دکھا سکے، مثال کے طور اگر میں کسی فلمی خاندان سے ہوتا تو مجھے ویسا ہی ماحول ملتا ہے جیسا کہ ہدایتکار میری اداکاری کی صلاحیت کو مختلف طریقے سے دیکھ چکا ہے۔ 

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جو کافی مرتبہ فرق واضح کرتی ہے کہ یہاں سب کچھ برابر نہیں ہے اور اس قسم کے مساوی مواقع کبھی بھی موجود نہیں رہے ہیں۔

کارتیک آریان ہوسکتا ہے کہ اب تبدیلی آگئی ہو لیکن ایسا کبھی بھی نہیں رہا اور اس میں کسی کی بھی غلطی نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید