• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کمی کا اعلان


وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کےلیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق پرائم نسٹر شہباز شریف نے ملکی صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کےلیے اہم قدم اٹھالیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتوں کےلیے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز دی تھی۔

تجویز میں صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کےلیے کیا گیا تھا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق پیکیج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید