نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال 25-2024 کے لیے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.5 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وار فیصلہ کابینہ کرے گی۔