• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیک نیوز روکنے کےلیے روایتی میڈیا کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، سینیٹر سرمد علی


سینیٹر سرمد علی نے کہا ہے کہ فیک نیوز روکنے کےلیے روایتی میڈیا کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹ کا بول بالا ہے اور اخبارات بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت سوشل میڈیا کو فروغ دے کر روایتی میڈیا کو بند کر رہی ہے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سرمد علی نے اخباری کاغذ پر 10 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 40، 50 ہزار کمانے کے چکر میں اخبار کو بند نہ کردیں، اخبارات پر ٹیکس لگا کر آپ انھیں بند کرنے کی طرف لے جا رہے ہیں۔

سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ پنشن کا وفاقی حکومت کے اخراجات سے زیادہ ہونا لمحۂ فکریہ ہے، پی ایس ڈی پی کےلیے 1400 ارب روپے بہت محدود رقم ہے۔

قومی خبریں سے مزید