• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میں ’پولیس سہولت مرکز‘ کا افتتاح کردیا گیا

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں ’پولیس سہولت مرکز‘ کا افتتاح کر دیا گیا۔

ضلع خیبر میں پولیس سہولت مرکز کا افتتاح آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کیا۔

اس موقع پر آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اس جیسا معیاری سہولت مرکز کہیں بھی نہیں ہے۔

’سہولت مرکز‘ میں عوام کو ایک چھت کے نیچے 18 مختلف سروسز میسر ہوں گی، یہ تمام سروسز آن لائن نادرا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ منسلک ہیں۔


ضلع خیبر کا ’پولیس سہولت مرکز‘ 100 کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے، ان کیمروں کے ذریعے پاک افغان شاہراہ، طورخم سرحدی گزرگاہ سمیت ضلع کے تمام تھانوں اور اہم مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔

مرکز کی سہولتوں میں پولیس سے وابستہ مختلف قسم کے کلیئرنس، دستاویزات کی تصدیق، ٹریفک کی مختلف سروسز اور گمشدگی کی رپورٹ کا اندراج شامل ہے۔

سہولت مرکز میں خواتین کے لیے الگ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید