ملتان میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق فاطمہ جناح کالونی کے قریب سی سی ڈی کی گاڑی پر نامعملوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔
ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔