• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئندہ مالی سال بجٹ پیش ہونے سے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کو کیپیٹل گین اور منافع تقسیم پر ٹیکس لگائے جانے کا خوف تھا جو بجٹ تجاویز نے زائل کیا ہے۔

نتیجہ ہے کہ انڈیکس بلندیوں کے نئے آسمان چھو رہا ہے، کل 3 ہزار پوائنٹس بڑھ کر جو ریکارڈ سطح 76 ہزار میں بنائی تھی، آج اس سے 1 ہزار پوائنٹس اوپر اپنی نئی بلندی رقم کی ہے۔

بجٹ تجاویز پر گزشتہ روز شروع ہوئے پاکستانی شیئر بازار میں خریداری ریلے نے انڈیکس کو 77 ہزار بھی پہلی بار عبور کرایا ہے۔

جمعے کے پہلے کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس 7 سو 27 پوائنٹس اضافے سے 76 ہزار 935 رہا۔

دوسرے سیشن کے اختتام پر انڈیکس 498 پوائنٹس اضافے سے 76 ہزار 706، بجٹ کے بعد ہوئے 2 کاروباری دنوں میں انڈیکس 3 ہزار 908 پوائنٹس بڑھا ہے۔

بازار میں تبصرے بھی ہیں کہ جس مالی سال کے بجٹ پر 100 انڈیکس تیز ہے اس مالی سال کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید