• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کی کارکردگی پر شعیب اختر اور محمد حفیظ کا تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں بھی نہ پہنچ سکی، پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تبصرہ کیا گیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی قومی ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا المیہ، اعلیٰ حکام ٹیم کی کارکردگی کا کریڈٹ تو لیتے ہے مگر ذمہ داری نہیں لیتے۔

یاد رہے کہ  امریکا اور آئرلینڈ کا لارڈ ہل میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا، پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کا دار و مدار اس اہم میچ پر تھا، اگر مقابلہ ہوتا اور آئرلینڈ جیت جاتا تو اتوار کو پاکستان، آئرلینڈ کو شکست دے کر سُپر ایٹ مرحلے میں جا سکتا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید