• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی اور اٹلی کی وزیرِ اعظم کی سیلفی ایک بار پھر وائرل

فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی
فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی سلیفی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اٹلی میں ہونے والے جی سیون ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر  اٹلی جارجیا میلونی کو نریندر مودی کے ہمراہ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 نریندر مودی اور جارجیا میلونی کی سیلفی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ہاتھ ہلا کر کہا کہ میلوڈی ٹیم کی طرف سے ہیلو۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں دبئی میں ہونے والے ماحولیاتی سربراہی اجلاس ’کوپ 28‘ میں بھی دونوں سیلفی وائرل ہوئی تھی۔

جارجیا میلونی نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر سے زیادہ اس کے کیپشن میں شیئر کیے گئے ہیش ٹیک نے توجہ سمیٹی تھی۔

اٹلی کی وزیرِ اعظم نے اپنی تصویر کے ہمراہ کیپشن میں لکھا تھا کہ ’کوپ 28 میں اچھے دوست‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیک ’Melodi‘ (میلوڈی) کا اضافہ بھی کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید