• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زہریلی شراب پینے والے 60 سے زیادہ افراد کا اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں ماضی میں بھی ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید