• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین پر حملے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج

اسلام آباد میں انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین پر حملے کے الزام میں مظاہرین کے خلاف انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مشتعل افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے متن میں کہا گیا کہ مظاہرین نے پولیس کی وردی بھی پھاڑی اور پولیس پر سیدھے فائر بھی کیے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ڈنڈوں سے حملے میں ایس پی زخمی ہوئے، مظاہرین نے انٹرنیشنل فوڈ چین کے اندر اسٹاف کو حبس بےجا میں رکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین پر حملہ کرنے والے بعض افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید